امرتسر کے گرو نانک دیو اسپتال میں آتشزدگی کے بعد بھگدڑ مچ گئی ہے۔ یہ آتشزدگی اسپتال کی او پی ڈی کے پیچھے ہوئی جس کے بعد کے ارد گرد افرا تفری مچ گئی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آتشزدگی کی وجہ ٹرانسفارمر میں دھماکہ بتایا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کے بعد یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔ فی الحال ڈائریکٹر پرنسپل راجیو دیوگن موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ عمارت کے اندر موجود مریضوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا۔ آگ لگنے کے دوران ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں فائر برگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ اسپتال سے مریضوں کو بروقت بحفاظت نکال لیا گیا۔ پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ وہیں اب صورتحال قابو میں ہے۔
Fire Breakout in Amritsar: امرتسر کے گرو نانک دیو اسپتال میں آتشزدگی - واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
امرتسر کے گرو نانک دیو اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ آتشزدگی اسپتال کی او پی ڈی کے پیچھے ہوئی ہے جس کے بعد کے ارد گرد بھگدڑ مچ گئی۔ واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔Fire Breakout in Amritsar
امرتسر کے گرو نانک دیو اسپتال میں آتشزدگی
Last Updated : May 14, 2022, 5:44 PM IST