اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امروہہ: کپڑے کی دکان میں بھیانک آتشزدگی - بھیانک آتشزدگی

ضلع امروہہ کے قصبہ جویا میں کپڑے کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپیے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Terrible fire at a clothing store in Amroha
آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

By

Published : Jan 16, 2021, 6:55 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے ڈیڈلی کوتوالی علاقے کے قصبہ جویا میں کپڑے کی دکان میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

ویڈیو

جویا کے رہائشی ساجد اعلی نے بتایا کہ 'شام کے اوقات اچانک دکان سے آگ کی لپٹ نکلنے لگی۔ جس پر کافی تعداد میں افراد جمع ہو گئے لیکن تب تک آگ بڑی حد تک پھیل چکی تھی'۔

ساجد علی نے بتایا کہ 'یہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ آگ کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے'۔

آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔

واضح رہے کہ آگ نے قریب کی دکانوں کو بھی اپنی زد میں لینا شروع کر دیا، لیکن اس سے قبل ہی موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details