علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ پوروی گپتا نے 500 میں سے 495 نمبر حاصل کئے ہیں جبکہ طوبی حسین اور پریانشی اپادھیائے نے 500 میں سے 491 نمبر حاصل کئے ہیں۔
ایس ٹی ایس ہائی سکول کے کیشو وارشنے پانچ نے 500 میں سے 490 نمبر حاصل کئے ہیں جبکہ اے ایم یو سیٹی اسکول کے ابھینو کمار اور سینئر سیکنڈری اسکول گرلز کی سارہ ساجد خان نے 500 میں سے 490 نمبر حاصل کیے ہیں۔
سیکنڈری اسکول سرٹفیکٹ امتحان (دسویں جماعت) کا نتیجہ اے ایم یو کنٹرولر کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہے۔
دسویں جماعت کے امتحان میں مجموعی طور پر 1438 طلبہ نے شرکت کی جبکہ 1355 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں: