صاحب گنج: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج میں پٹیل چوک کے قریب ایک ہنومان مندر میں پیر کے روز نامعلوم بدمعاشوں کی طرف سے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کے بعد کشیدگی پھیل گئی، پولیس اہلکار نے اس کی طلاع دی ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے صاحب گنج کے ڈپٹی کمشنر رامنیواس یادو نے کہا کہ پٹیل چوک کے قریب ایک ہنومان مندر واقع ہے، جہاں سماج دشمن عناصر نے فساد برپا کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کر لیے ہیں اور ہم اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے، اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بتادیں کہ مندر میں توڑ پھوڑ کی باتیں پھیلنے کے فوراً بعد دائیں بازو کی تنظیموں کے ارکان اور مقامی لوگ مندر کے قریب جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔انہوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔