نئی دہلی: شمالی بھارت اور مہاراشٹر کی اہم ڈیریوں نے ملک میں دودھ کی قیمت خرید میں کمی کردی ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں دودھ کی قیمت خرید میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔ تاہم حکام نے بتایا کہ اس کا فائدہ صارفین کو نہیں ملے گا، جس کا مطلب ہے کہ خودرہ دودھ کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ لیکن صارفین کے لیے ریلیف کی خبر یہ ہوگی کہ چند ماہ تک دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ تقریباً دو ماہ قبل، بھارتی ڈیری کے ایک حصے کی طرف سے دودھ کی درآمد شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، کیونکہ دودھ کی قلت کی وجہ سے اسکمڈ مِلک پاؤڈر (SMP) اور سفید مکھن کی قیمتیں بھی بڑھ گئی تھیں۔
تاہم گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایس ایم پی اور مکھن کی قیمت میں 5-10 فیصد کمی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے کچھ ریاستوں میں مکھن اور دودھ کا پاؤڈر 3-5 روپے فی لیٹر سستا ہے۔ دودھ پاؤڈر کی قیمت 20 سے 30 روپے فی کلو کم ہو کر 290-310 روپے فی کلو رہ گئی ہے۔ ساتھ ہی مکھن 390-405 روپے فی کلو دستیاب ہے، جس میں 25-30 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔ مارکیٹ ایکسپرٹ نے بتایا کہ قیمتیں نیچے کیوں آئی ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے قیمتوں میں کمی کو موسم کی خرابی اور مارکیٹ میں جمع اسٹاک کی رہائی کو قرار دیا۔