نوجوان رائیڈر فواد مرزا Rider Fawad Mirza، گولفرز انیربن لہری، ادیتی اشوک ، دکشا ڈگر اور الپائن اسکائیر محمد عارف خان سمیت 10 کھلاڑی نوجوانان امور اور کھیل کی وزارت کے مشن اولمپک سیل Mission Olympic Cell کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔
ان تمام ایتھلیٹ کو ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم Olympic Podium Scheme کے تحت مدد فراہم کی جائے گی۔جبکہ ان پانچ کھلاڑیوں گولفرز شوبھنکر شرما ، تیویسہ ملک ،جوڈوکا یش گھنگاس، اُنّتی شرما اور لنتھوئی چنمبم کو ڈیولپمنٹ گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس اضافہ کے تحت ٹاپ ایتھلیٹس کی تعداد 301 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت بنیادی طور پر ہر قومی اسپورٹس فیڈریشن کے سالانہ کیلنڈر برائے تربیت اور مقابلہ کے تحت ایلیٹ ایتھلیٹس کی مدد کرتی ہے۔ سرفہرست ایتھلیٹس کو ان علاقوں میں اپنی مرضی کے مطابق مدد فراہم کرتا ہے جو اے سی ٹی سی کے تحت نہیں آتے ہیں۔ اور کھلاڑیوں کی غیر متوقع ضروریات کو پورا کرتے ہیں کیونکہ وہ اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کرتے ہیں۔
جموں و کشمیر کے گلمرگ سے تعلق رکھنے والے محمد عارف خان حال ہی میں اگلے ماہ بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی الپائن اسکیئر بن گئے ہیں۔ ایم اوسی نے یوروپ میں پانچ ہفتہ کی تربیت اور آلات کی خریداری کی لاگت کے لئے 17.46 لاکھ منظور کئے ہیں۔