اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Priests fighting over prasad In UP: اترپردیش میں پجاریوں کے درمیان پرساد کو لے کر جھڑپ - پجاریوں کے درمیان جھڑپ

اترپردیش کے غازی آباد میں مندر کے پجاریوں نے پرساد کی تقسیم کو لے کر آپس میں مار پیٹ کی۔ پوجا کے لیے دور سے آئے لوگ تماشائی بنے۔ Priests fighting over prasad In UP

Temple priests Fighting over Prasad distribution
Temple priests Fighting over Prasad distribution

By

Published : Apr 6, 2022, 11:12 PM IST

غازی آباد کے مودی نگر کے سیکری خورد گاؤں میں واقع مہامایا دیوی مندر کے احاطے میں چھوٹی عبادت گاہوں پر چڑھنے والے پرساد کی تقسیم کو لے کر پجاریوں کے درمیان زبردست مار پیٹ ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچی کر پجاریوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ کو رفع دفع کرایا۔ Temple priests Fighting over Prasad distribution

واضح رہے کہ سیکری خورد گاؤں میں واقع مہامایا دیوی مندر کے احاطے میں مرکزی مندر کے علاوہ 4 درجن سے زیادہ چھوٹے مندر بھی بنائے گئے ہیں۔ چھوٹے مندروں میں پجاری میلے میں آنے والے عقیدت مندوں سے پوجا کراتے ہیں اور پرساد وصول کرتے ہیں۔صبح مندر میں پرساد اور رقم کی تقسیم کو لے کر پجاریوں کے درمیان زبردست مار پیٹ ہوئی۔ لڑائی شروع ہوتے ہی موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولس موقع پر پہنچی اور مار پیٹ کرنے والے پجاریوں کو سمجھایا۔
یہ بھی پڑھیں: Two Groups Fight Over Whatsapp Status Supporting Bjp: واٹس ایپ اسٹیٹس پر دو فریقوں میں لڑائی، پولیس پر یکطرفہ کاروائی کا الزام

پولیس اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ شکایت درج کرنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ مندر کے پروہت دیویندر شاستری نے کہا کہ ایسی حرکت کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپس میں لڑنے والے پجاریوں کو مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details