وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج آغا سید یوسف موسوی ضلع اسپتال کے میڈیکل سپرانڈینٹ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں ضلع میں کووڈ-19 کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کے مدنظر ایک 24*7 ٹیلی کنسلٹیشن ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔ جس پر کووڈ اور نان-کووڈ مریض کال کر کے ڈاکٹر سے سیدھے بات کرسکتے ہیں اور گھر بیٹھے علاج و معالجہ کرا سکتے ہیں۔ Teleconsultation Services Start In Budgam
اس حکم نامہ میں سوموار سے لیکر اتوار تک ہر روز ایک ڈاکٹر دستیاب ہوگا۔ اس حکمنامہ میں ڈاکٹروں کے نام کے ساتھ ساتھ ان کا موبائل فون نمبر بھی دستیاب ہے اور ڈاکٹروں کے اوقات کا بھی ذکر ہے۔