اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ کانگریس کے بزرگ رہنما ایم ستیہ نارائنا راؤ چل بسے - بزرگ کانگریس لیڈر نے 1990اور2007 میں دو مرتبہ اے پی ایس آرٹی سی کے صدر نشین

تلنگانہ کانگریس کے بزرگ رہنما و سابق وزیر ایم ستیہ نارائنا راؤ جو ایم ایس آر کے نام سے مشہور ہیں، طویل علالت کے بعد حیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ( نمس) میں چل بسے۔ 86 سالہ ایم ایس آر جن کو علالت کے سبب نمس میں داخل کروایا گیا تھا، نے علاج کے دوران آج صبح آخری سانس لی۔

تلنگانہ کانگریس کے بزرگ رہنما ایم ستیہ نارائنا راؤ چل بسے
تلنگانہ کانگریس کے بزرگ رہنما ایم ستیہ نارائنا راؤ چل بسے

By

Published : Apr 27, 2021, 1:00 PM IST

کانگریس کے بزرگ رہنما و سابق وزیر ایم ستیہ نارائنا راؤ متحدہ آندھراپردیش میں 1971-80 کے درمیان کریم نگر حلقہ سے لوک سبھا کے لیے تین مرتبہ منتخب ہوئے۔ پہلی مرتبہ 2004 میں وہ کریم نگر اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے اور راج شیکھر ریڈی کی کابینہ میں وزیر بنائے گئے۔

کریم نگر لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کی شکست کے بعد وہ وزیر کے عہدہ سے دسمبر 2006 میں مستعفی ہوگئے، کیونکہ ٹی آرایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے اس حلقہ سے ریکارڈ دو لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آنجہانی سابق وزیر، اندرا گاندھی کی قیادت میں اے آئی سی سی کے طویل عرصہ تک جنرل سکریٹری رہے۔

بزرگ کانگریس لیڈر نے 1990اور2007 میں دو مرتبہ اے پی ایس آرٹی سی کے صدر نشین کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ ان کی موت پر وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے حامی، رکن پارلیمنٹ، متحدہ اے پی میں وزیر اور آرٹی سی کے صدر نشین کے طور پر ایم ایس آر اپنا ایک منفرد انداز رکھتے تھے۔

انہوں نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی، سابق صدر پی سی سی پنالہ لکشمیا، سابق سی ایل پی لیڈر جانا ریڈی، بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور کانگریس کے دیگر لیڈروں نے بھی ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details