تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں زچگی کے دوران بچہ کی موت پر خاتون کے رشتہ داروں نے ڈاکٹرس پر لاپرواہی کا الزام لگایا اور پولیس میں شکایت کی۔
اسپتال میں زچگی کے لیے ایک خاتون آئی تھیں۔ اس نوزائیدہ کی موت پر خاتون کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے نتیجہ میں نوزائیدہ کی موت ہوئی ہے۔
ضلع کے کامار یڈی منڈل کے سنگارائے پلی دیہات سے تعلق رکھنے والی سوندریا، زچگی کے لئے اتوار کی شام اسپتال پہنچیں۔