حیدرآباد:تلنگانہ کی 21 سالہ بُررا لاسیا نامی لڑکی نے آئی سی سی اکیڈمی کوچ ایجوکیشن کورس مکمل کرنے والی ریاست کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ بُررا لاسیا فی الحال امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ان کے والد والی بال کھلاڑی جبکہ والدہ نیشنل اتھلیٹ رہ چکے ہیں۔ کرکٹ کوچنگ میں خواتین کم ہیں لیکن تلنگانہ کی بُررا لاسیا اس پیشے کا انتخاب کرکے ایک تحریک بن گئی ہیں۔ تلنگانہ کی بُررا لاسیا نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی کوچ ایجوکیشن کورس کے لیول 1 کو مکمل کرنے والی پہلی خاتون کوچ بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ بُررا لاسیا کو تلنگانہ کی پہلی خاتون کرکٹ کوچ کا اعزاز حاصل ہوا۔ 21 سالہ بُررا لاسیا کو کرکٹ میں دلچسپی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بُررا رمیش والی بال کھلاڑی جبکہ والدہ سنیتا قومی اتھلیٹ ہیں۔ First Woman Coach to Complete ICC Level-1 Cricket Coach Course
بُررا لاسیا نے بتایا کہ جہاں بھی کھیلوں کے مقابلے ہوتے تھے ان کے والدین انہیں لے جایا کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے کھیلوں میں ان کی دلچسپی بڑھ گئی۔ اس لیے انہوں نے کرکٹ پر توجہ دی جہاں لڑکیاں کم ہیں۔ بچپن سے ہی بُررا لاسیا اپنے چھوٹے بھائی اور اس کے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتی تھی۔ انہوں نے ایک بار ورلڈ کپ دیکھا تو اس کھیل کی مقبولیت کا اندازہ ہوا اور انہوں نے کرکٹ سیکھنا اور کھیلنا شروع کیا۔ بُررا لاسیا نے کہا کہ 'میں اسے کریئر کے طور پر منتخب کرنا چاہتی تھی اس لیے سخت محنت کی۔ میری والدہ نے میری دلچسپی کی حوصلہ افزائی کی۔ واضح رہے کہ بُررا کا تعلق تلنگانہ کے ضلع بھوپل پلی ضلع سے ہے۔ ان کے والد فی الحال ڈسٹرکٹ لائبریری کے صدر ہیں اور والدہ ڈسٹرکٹ یوتھ اسپورٹس آفیسر ہیں۔ Telangana Girl Burra Lasya
وی وی ایس لکشمن اکیڈمی سے کوچنگ: اس شاندار کامیابی کے بعد بُررا لاسیا نے بتایا کہ میں نے ڈینیل، رام پاٹل اور وی وی ایس لکشمن کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کی تربیت لی۔ آل راؤنڈر کے طور پر ریاستی سطح پر انڈر 19 ٹیم کے لیے بھی حصہ لیا۔ ICC Academy Coach Education Course