اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر گھر میں پھسل کر گرے، اسپتال میں داخل

گھر میں پھسل کر گرنے سے سابق وزیر اعلیٰ کے کولہے میں چوٹ آئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرانا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ سی آر بی آر ایس پارٹی کے سربراہ اور تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں ہار گئی ہے۔ بی آر ایس کو صرف 39 سیٹیں ملی ہیں۔ Telangana Former CM is Hospitalized

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 12:17 PM IST

Updated : Dec 8, 2023, 5:13 PM IST

کے سی آر کولہے کے فریکچر کی وجہ سے اسپتال میں داخل
کے سی آر کولہے کے فریکچر کی وجہ سے اسپتال میں داخل

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ اور تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کو کولہے میں فریکچر کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر راؤ جمعرات کی دیر رات حیدرآباد کے مضافات میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں اچانک پھسل گئے تھے، جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی میں فریکچر آگیا۔ انہیں جمعہ کی صبح شہر کے کارپوریٹ یشودا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معائنے کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پایا کہ ان کا آپریشن کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس حکومت کی شکست کے بعد مسٹر راؤ نے پرگتی بھون خالی کر دیا تھا اور وہ اپنے فارم ہاؤس میں رہ رہے ہیں۔

کے کویتا جو بی آر ایس ایم ایل سی اور کے سی آر کی بیٹی ہیں، انہوں نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "بی آر ایس سربراہ کے سی آر گارو کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ اس وقت اسپتال میں ماہرین کی دیکھ بھال میں ہیں۔ انہوں نے کے سی آر کی مسلسل حمایت اور نیک خواہشات پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے مزید لکھا کہ آپ لوگوں کی نیک دعاؤں سے والد جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔"

سی ایم ریونت ریڈی نے کے سی آر کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی، انہوں نے آئی اے ایس افسران کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں کے سی آر کی طبی حالت کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس دیں۔ ریونت نے سکریٹری صحت رضوی کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایات دی۔ سی ایم کے حکم کے مطابق ہیلتھ سکریٹری یشودا اسپتال گئے، جہاں طبی عہدیداروں سے صحت کی جانکاری حاصل کر کے سی ایم کو مطلع کرایا۔ یشودا کے ڈاکٹروں نے ہیلتھ سکریٹری کو بتایا کہ سابق سی ایم کے سی آر کی صحت مستحکم ہے۔ حکومت نے جیسے ہی کل کے سی آر کی صحت کی حالت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اس پر ردعمل ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پرھیں: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا

واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 میں بی آر ایس پارٹی کو صرف 39 سیٹیں ملی ہیں۔ لگاتار دو بار چیف منسٹر بننے کے بعد کے سی آر کو اقتدار سے باہر ہونا پڑا۔ ان انتخابات میں کانگریس نے 64 سیٹوں پر جیت درج کی۔ وہیں بی جے پی کو کل 8 سیٹیں ملی ہیں۔

Last Updated : Dec 8, 2023, 5:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details