اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ کانگریس کے رہنما ہنمنت راؤ کی بھوک ہڑتال ختم

حیدرآباد کے علاقہ پنجہ گٹہ میں بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کو نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کرنے والے تلنگانہ کانگریس کے رہنما اور راجیہ سبھا کے سابق رکن وی ہنمنت راو نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

تلنگانہ کانگریس رہنما ہنمنت راو کی بھوک ہڑتال ختم
تلنگانہ کانگریس رہنما ہنمنت راو کی بھوک ہڑتال ختم

By

Published : Apr 15, 2021, 5:58 PM IST

انہوں نے اس مسئلہ پر گذشتہ چار دنوں تک اپنے مکان میں بھوک ہڑتال کی تھی۔ تلنگانہ کانگریس امور کے انچارج مانکیم ٹیگور نے کہا کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے راو نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ مانکیم ٹیگور نے ان کو شربت پلا کر یہ بھوک ہڑتال ختم کروائی۔

اس موقع پر مانکیم ٹیگور نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے اس مسئلہ پر احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں 70سالہ ہنمنت راو کی بھوک ہڑتال مناسب نہیں ہے۔ اسی لئے انہوں نے بزرگ کانگریسی لیڈر کو بھوک ہڑتال ختم کرنے کا نہ صرف مشورہ دیا بلکہ ان کو شربت پیش کرتے ہوئے یہ بھوک ہڑتال ختم کروائی۔

اس موقع پر ہنمنت راو جنہوں نے پنجہ گٹہ پر لگائے گئے امبیڈکر کے مجسمہ کو پولیس کی جانب سے پولیس اسٹیشن منتقل کئے جانے پر ریاستی حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت دستور ہند کے معمار کی توہین کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details