کریم نگر: تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بندی سنجے کو دیر رات گئے حراست میں لے لیا گیا۔ رکن پارلیمان بندی سنجے کو ان کی کریم نگر رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا۔ اس دوران بی جے پی کے حامیوں نے پولیس کی اس کارروائی کی مخالفت کی۔ تاہم بڑی تعداد میں پہنچی پولیس انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئی۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ انہیں کن الزامات کے تحت پولیس کی تحویل میں لیا گیا۔ اس دوران علاقے کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔پولیس کے ذریعے سنجے کو زبردستی لے جاتے ہوئے تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انہیں نلگنڈہ ضلع کے بوملا رامارام پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ اس کے بعد یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں کس تھانے میں رکھا گیا ہے۔سنجے کو حراست میں لینے سے ریاست کے بی جے پی عہدیدار پریشان ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری پریمندر ریڈی نے سنجے کو پولس تحویل میں لینے کی کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں غیر قانونی طور پر پکڑا گیا ہے۔ انہیں ان کی رہائش گاہ سے بغیر کسی الزام کے حراست میں لے لیا گیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما کو بغیر کسی جرم کے آدھی رات کو حراست میں لینا آمرانہ اقدام ہے۔ ریڈی نے الزام لگایا کہ پولیس نے اس معاملے میں قانونی عمل کی پیروی نہیں کی۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ سب پی ایم مودی کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ریڈی کا کہنا ہے کہ بغیر کسی الزام کے رات گئے کسی رکن پارلیمان کے خلاف اس طرح کی کارروائی غلط ہے۔ وہ ہمیں کچھ نہیں بتا رہے ہیں۔ انہیں بھونگیر لے جایا جا رہا ہے۔