اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ: دوباک ضمنی انتخابات کے نتائج بدھ کو آئیں گے - siddypett

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے حلقہ دوباک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بعد بدھ کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تلنگانہ: دوباک ضمنی انتخابات کے نتائج  بدھ کو روز  آئیں گے
تلنگانہ: دوباک ضمنی انتخابات کے نتائج بدھ کو روز آئیں گے

By

Published : Nov 9, 2020, 1:54 PM IST

سدی پیٹ کے اندور انجینئرنگ کالج کو گنتی کا مرکز بنایا گیا ہے جس کے لیے تمام انتظامات عہدیداروں کی جانب سے مکمل کر لیے گئے ہیں، گنتی کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگا۔

جملہ 14 ٹیبلس لگائے گئے ہیں جس میں 23 راونڈ کی گنتی ہوگی، 1453 پوسٹل بیلٹ 51 سروس ووٹ بھی ہیں جن کی گنتی کی جائے گی، سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ اور سروس ووٹ کی گنتی کا کام کیا جائے گا۔

گنتی کے عمل میں 200 افراد حصہ لیں گے، اس حلقہ کے ضمنی انتخاب میں 23 امیدوار میدان میں ہیں، دوباک میں جملہ ووٹ 198756 ہیں جبکہ 164192 ووٹ ڈالے گئے اور82.61 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details