راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو نے جمعرات کو صدر رام ناتھ کووند کو 50 ہزار پوسٹ کارڈز ارسال کیے ہیں جس میں صدر سے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کو انسانی حقوق کی بیناد پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
تیج پرتاپ یادو نے اس خط کو 'آزادی پتر' کہا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے والد کو رہا نہیں کیا جاتا یہ مہم جاری رہے گی۔
انہوں نے پٹنہ میں کہا 'ہم بہار اور پورے ملک بھر سے لالو جی سے محبت کرنے والوں کے لکھے ہوئے خطوط اکٹھا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں رہا نہیں کر دیا جاتا ہے، انہوں نے صدر سے ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔'