اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Javed Anand on Teesta Setalvad Interim Bail تیستا سیتلواڑ کی ضمانت پر ان کے شوہر جاوید آنند کا ردعمل - گجرات فسادات کیس میں گرفتار سماجی کارکن

سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کیس میں گرفتار سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو عبوری ضمانت Activist Teesta Setalvad gets interim bail دے دی ہے، جس کے بعد تیستا سیتلواڑ کے شوہر اور معروف صحافی جاوید آنند نے کہا کہ 'ہمیں عدلیہ، آئین اور دستور ہند پر مکمل اعتماد ہے۔ سپریم کورٹ نے انصاف کیا۔ ہم عدالت عالیہ کی شرائط اور ہدایات پر عمل کریں گے۔'

aved Anand on Teesta Setalvad Interim Bail
تیستا سیتلواڑ کی ضمانت پر ان کے شوہر جاوید آنند کا ردعمل

By

Published : Sep 2, 2022, 8:21 PM IST

Updated : Sep 2, 2022, 10:44 PM IST

سماجی کارکن و صحافی تیستا سیتلواڑ کو آج سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی جس کے بعد اُن کے قریبوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ وہیں تیستا سیتلواڑ کے شوہر اور معروف صحافی و سماجی کارکن جاوید آنند نے تیستا کی عبوری ضمانت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں عدلیہ، آئین اور دستور ہند پر مکمل اعتماد ہے۔ سپریم کورٹ نے انصاف کیا۔ ہم عدالت عالیہ کی شرائط اور ہدایات پر عمل کریں گے۔ Teesta Setalvad Husband Javed Anand

جاوید آنند نے کہا کہ تفتیشی ایجنسیوں نے سازشوں کا جو الزام عائد کیا ہے، وہ غلط اور بے بنیاد ہے۔ سیشن کورٹ نے ضمانت کی اپیل کو نامنظور کر دیا تھا اور اب گجرات ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت کی 19 ستمبر کو سماعت ہوگی۔

وہیں ممبئی کے سماجی کارکن اور حقوق انسانی کے لیے سرگرم فیروز میٹھی بوروالا نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں انہیں مکمل ضمانت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تیستا کو ان کے گھر سے گجرات پولیس کے تحت اے ٹی ایس نے مبینہ طور پر 'اغوا' کیا اور گجرات لے گئی۔ فیروز میٹھی بوروالا نے کہاکہ تیستا کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس سے محسوس ہوگیا تھا کہ انہیں جلد ضمانت مل جائے گی۔ Javed Anand on Teesta Setalvad interim bail

واضح رہے کہ تیستا نے گجرات ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت داخل کی تھی، جسے عدالت نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ معاملے کی تفشیش جاری ہے اور بادی النظر میں ملزمہ کے خلاف شواہد موجود ہیں، درخواست ضمانت مسترد کر دیے جانے کے بعد تیستا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ آج اس معاملے پر ملک کی سب سے بڑی عدالت نے اپنا فیصلہ ظاہر کیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یو یو للت پر مشتمل تین رکنی بینچ نے تیستا کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمہ گزشتہ دو ماہ سے زیر حراست ہے اور پولیس پوچھ گچھ کے تمام لازمی طریقہ کار مکمل کر چکی ہے نیز مزید دنوں تک تحویل میں نہیں رکھا جا سکتا ہے، لہزا اس کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Teesta Setalvad Granted Bail تیستا سیتلواڑ کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملی

عدالت نے تیستا کو یہ بھی حکم دیا کہ جب تک ہائی کورٹ اس معاملے پر غور نہ کرے وہ اپنا پاسپورٹ تفشیش کاروں کے حوالے کر دیں، نیز عدالت نے تیستا کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں۔ گزشتہ روز درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یو یو للت نے گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست رد کئے جانے پر بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سرزنش کی تھی اور یہ کہا تھا کہ جن جرائم کے تحت ملزمہ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، وہ قابل ضمانت ہے۔ Javed Anand on Teesta Setalvad interim bail

Last Updated : Sep 2, 2022, 10:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details