پبلک پراسیکیوٹر امت پٹیل نے کہا کہ گجرات پولیس نے ملزم تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کا مزید ریمانڈ طلب نہیں کیا اور عدالت سے کہا کہ انہیں عدالتی تحویل میں رکھا جائے۔ وہیں میٹروپولیٹن عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔Teesta Setalvad sent to judicial custody
گزشتہ ہفتے گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے ممبئی سے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گرفتار کر کے احمدآباد کرائم برانچ کے حوالے کیا تھا۔ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو احمد آباد کی میٹرو پولیٹن گھیکانتا عدالت میں پیش کیا گیا۔ کرائم برانچ نے تیستا سیتلواڑ کو عدالت سے 14 دن کی ریمانڈ میں دینے کی مانگ کی تھی، تاہم عدالت نے سات روزہ ریمانڈ دیا تھا۔ وہیں تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کو میٹروپولیٹن عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔