ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ لڑکا اپنے گھر کی چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ لڑکے کو فوری طور پر پی ایچ سی کلن پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
گاندربل میں نابالغ لڑکے نے خودکشی کی - teenager commits suicide
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے گنڈ کے علاقہ ریزن میں جمعرات کے روز ایک نابالغ نوجوان نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
2
انہوں نے کہا کہ خودکشی کی وجہ کو جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ اس لڑکے نے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا۔
لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد تمام تر قانونی کارروائیوں کو پورا کرتے ہوئے لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں غم کا ماحول چھا گیا۔