ممبئی:میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے مقررہ وقت سے تین اوورز کم گیند کرنے پر ہندوستان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں پر یہ کارروائی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت کی گئی ہے، جس میں فی اوور کے لیے ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد جاتا ہے۔
ہندوستانی کپتان روہت شرما نے مجوزہ سزا قبول کر لی جس کے بعد معاملے کی باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔ آن فیلڈ امپائر انیل چودھری اور نتن مینن کے علاوہ تھرڈ امپائر کے این اننت پدمنابھن اور چوتھے امپائر جے رامن مدنگوپال نے میچ ریفری سے سست اوور ریٹ کی شکایت کی تھی۔