اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sexual Assault Case جنسی زیادتی کے الزام میں استاد گرفتار - جنسی زیادتی کے الزام میں مولوی گرفتار

مدرسہ میں پڑھانے والے جامعہ کانپور نگر کے رہنے والے مولوی عبدالرحیم ولد عبدالحمید نے ایک نابالغ طالبہ کی مبینہ عصمت دری کرنے کی کوشش کی ہے۔ متاثرہ نے گھر جا کر گھر والوں سے معاملہ کی شکایت کی، جس کے بعد اہل خانہ نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ Sexual Assault Case

جنسی زیادتی کے الزام میں استاد گرفتار
جنسی زیادتی کے الزام میں استاد گرفتار

By

Published : Oct 20, 2022, 7:25 AM IST

اناؤ: ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے گنگا گھاٹ کوتوالی علاقے میں ایک جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک استاد پر نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ متاثرہ طالبہ نے گھر والوں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بتایا تو گھر والوں نے گنگا گھاٹ کوتوالی میں درخواست دے کر استاد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے درخواست کی بنیاد پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔Teacher arrested for alleged sexual assault in Unnao

مزید پڑھیں: maulvi sexually assaulted child مولوی پر جنسی استحصال کا الزام

جمعرات کو گنگا گھاٹ کوتوالی علاقے میں رہنے والے ایک نوجوان نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ مدرسے کے معلم نے میری نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی ہے۔ نابالغ کی عمر پانچ سال ہے، جو صبح سات بجے قریبی مدرسہ میں پڑھنے گئی تھی۔ مدرسہ کا نام جامعہ رحمت ہے۔ مدرسہ میں پڑھانے والے جامعہ کانپور نگر کے رہنے والے مولوی عبدالرحیم ولد عبدالحمید نے نابالغ کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی ہے۔ متاثرہ نے گھر جا کر گھر والوں سے شکایت کی۔ اہل خانہ نے اس کی شکایت پولیس سے کی۔ اس معاملہ کے بعد گنگا گھاٹ کوتوال نے موقع پر پولیس بھیج کر تفتیش کی تو متاثرہ نے پولیس کو واقعہ کے بارے میں بتایا۔ جس پر پولیس نے متاثرہ کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ششی شیکھر سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ کو طبی علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details