اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو کے دیویندر کولا وللار ایس سی لسٹ سے باہر نہیں - Tamil Nadu's Devendra Kula Vellalars is not out of the SC list

مرکزی وزارت سماجی انصاف اور امپاورمنٹ نے پیر کو بتایا کہ دیویندر کولا وللار برادری کو شیڈول ذاتوں کی فہرست سے خارج کرنے کے بارے میں میڈیا کے ایک حصے میں آنے والی اطلاعات سراسر غلط ہیں۔

تمل ناڈو کے دیویندر کولا وللار ایس سی لسٹ سے باہر نہیں
تمل ناڈو کے دیویندر کولا وللار ایس سی لسٹ سے باہر نہیں

By

Published : Feb 15, 2021, 8:13 PM IST

حکومت نے واضح کیا ہے کہ تمل ناڈو دیویندر کولا وللار برادری کو (ایس سی) کی فہرست سے باہر نہیں کیاگیا ہے۔

مرکزی وزارت سماجی انصاف اور امپاورمنٹ نے پیر کو یہاں بتایا کہ دیویندر کولا وللار برادری کو شیڈول ذاتوں کی فہرست سے خارج کرنے کے بارے میں میڈیا کے ایک حصے میں آنے والی اطلاعات سراسر غلط ہیں۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ خبر گمراہ کن ہے اور اس سے حقیقت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مرکزی کابینہ نے شیڈول ذات برادری کی (سات) اقسام کو منظوری دے دی ہے جو تمل ناڈو میں شیڈول ذاتوں کی فہرست کا حصہ ہوں گی۔

لہذا فہرست سے شیڈول ذاتوں کو خارج کرنے اور انہیں دیگر پسماندہ طبقات بنانے کے بارے میں بیان مکمل طور پر غلط ہے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ تمل ناڈو کی درج فہرست ذات کے (سات) زمروں کے لئے بل لوک سبھا میں پہلے ہی لایا جاچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details