چنئی: ملک کے سابق صدر اور پوری دنیا میں میزائل مین کے نام سے مشہور ممتاز سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی آج 91ویں سالگرہ ہے۔ وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی یادیں اور خدمات ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کرتی رہیں گی۔ وہیں تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے ہفتہ کو سابق صد جمہوریہ اور بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 91ویں سالگرہ کے موقع پرانھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنرنے راج بھون احاطے میں ڈاکٹر کلام کے مجسمہ پر پھول پیش کرتے ہوئے ملک کی حفاظت اور خلائی صلاحیتوں میں ڈاکٹر کلام کے مختلف شراکت کی تعریف کی۔Abdul Kalam Birth Anniversary
روی نے کہا، 'ڈاکٹر کلام ایک با وقار سائنس داں تھے، دور اندیش سیاست داں، سادگی اور علم کی علامت رہے۔انھوں نے نوجوانوں پر پختہ یقین کیا اور انھیں اپنے کام اور الفاظ سے متاثر کیا۔وہ ہمیشہ خود مختار اور مضبوط قوم کی تعمیرمیں ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے موجب تحریک بنے رہیں گے۔'
گورنرنے آنجہانی کلام کے الفاظ کو دہراتے ہوئے، طلباء سے کہا کہ وہ بڑے خواب دیکھے اور ان کو سچ کرنے کے لئے کڑی محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ بنا پچھتاوے کے اپنے ماضی کو قبول کرے، خود اعتمادی کے ساتھ اپنے حال کو سنبھالے اور بے خوف ہو کراپنے مستقبل کا سامنا کریں۔ اس موقع پرگورنرکے پرنسپل سیکریٹری آنند راؤ وی پاٹل، راج بھون کے افسران سمیت دیگر لوگوں نے آنجہانی کلام کو پھول پیش کیا۔