اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو: ذات کی بنیاد پر تفریق کا معاملہ، تفتیش شروع - کویمبٹور

تمل ناڈو میں ذات کی بنیاد پر تفریق کا ایک اور چونکانے والا معاملہ سامنے آیا ہے، محکمہ محصولات کے ایک دلت اہلکار کو اعلیٰ ذات کے ایک شخص کے پیروں پرگرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔

تملناڈو: ذات کی بنیاد پر تفریق کا معاملہ، تفتیش شروع
تملناڈو: ذات کی بنیاد پر تفریق کا معاملہ، تفتیش شروع

By

Published : Aug 7, 2021, 9:46 PM IST

ذات کی بنیاد پر تفریق کا یہ معاملہ تملناڈو میں کویمبٹور دیہات ضلع کے انّور تعلقہ کے اوٹّارپالیم گاؤں کا ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع پولیس افسر نے آج جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معاملے کی تفتیش شروع کی۔

ویڈیو میں اوٹّاررپالیم تھنڈکارر مُتھوسامی کو مبینہ اعلیٰ ذات سے متعلق شخص گوپی ناتھ کے خلاف تبصرہ کے لیے معافی مانگتے ہوئے اس کے پیروں میں گرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:واسالامری کے76خاندانوں کودلت بندھو: کےسی آر کا اعلان

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا رہا ہے کہ گوپی ناتھ مُتھوسامی کی معافی کو قبول کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ اس سے بھی غلطی ہو سکتی تھی۔

تھانتھائی پیریار دراوڑ کژگم (ٹی پی ڈی کے) نے اسے ذات کی بنیاد پر تفریق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے گوپی ناتھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹی پی ڈی کے جنرل سکریٹری کے رام کرشنن کی قیادت میں کارکنان نے کویمبٹور دیہات پولیس سے معاملہ درج کرکے گوپی ناتھ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details