چنئی: اداکار رجنی کانت، اداکار اجیت، سیاستداں اور مکل ندھی میم (ایم این ایم) کے بانی کمال ہاسن، اپوزیشن کے ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن اور تلنگانہ اور پڈوچیری کے لفٹننٹ گورنر تملسیائی سندر راجن سممیت دیگر لیڈروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اداکار اجیت نے اپنی اہلیہ شالنی کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کا۔
دریں اثنا الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) میں کچھ معمولی خرابی کی وجہ سے ووٹنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی۔
اداکاررجنی کانت نے اسٹیلا مریم کالج کے اسٹیٹس پولنگ اسٹیشن میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔