اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

US-India Relation: بھارت اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت - بھارتی وزیر خارجہ کا امریکی وزیر تجارت سے ملاقات

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو سے ایک اچھی میٹنگ ہوئی۔ Talks on boosting economic ties between India and US

بھارت اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت
بھارت اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت

By

Published : Apr 13, 2022, 10:36 AM IST

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ کامرس سکریٹری جینا ریمونڈو سے ایک اچھی میٹنگ ہوئی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے موضوع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ہمارا مقصد سپلائی چینز میں لچک لانا اور کاروبار میں ساکھ اور شفافیت کو بڑھانا ہے‘‘۔ Talks on boosting economic ties between India and US


امریکی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ’’امریکی تجارتی نمائندہ، سفیر کیتھرین تائی سے مل کر اچھا لگا۔ ہم نے دو طرفہ تجارت اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ کیتھرین تائی نے ٹویٹ کیا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی پالیسی فورم کے دوبارہ آغاز سے دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details