اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طالبان نے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی تکمیل کا خیرمقدم کیا - افغانستان

طالبان نے امریکی افواج کے انخلاء کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک نے اب مکمل آزادی حاصل کرلی ہے۔ آخری امریکی فوج کے افغانستان سے جانے کے ساتھ ہی طالبان سپورٹر نے افغان دارالحکومت میں جشن مناتے ہوئے فضا میں زبردست فائرنگ بھی کی۔

taliban welcomed the withdrawal of US troops from afghanistan
طالبان نے امریکی فوجیوں کے انخلا کی تکمیل کا خیرمقدم کیا

By

Published : Aug 31, 2021, 11:34 AM IST

طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی مکمل ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے اس کی افواج کی واپسی مکمل ہوگئی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر لکھا ’’افغانستان میں امریکی فوجیوں کا آخری دستہ پیر کی نصف شب کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس طرح ہمارا ملک مکمل طور پر آزاد ہوگیا ہے‘‘۔

بشکریہ ٹویٹر

امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ منگل (31 اگست) تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہو جائے گا۔ ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے پیر کی رات افغانستان سے امریکی فوجیوں اور غیر فوجی اہلکاروں کے آخری دستہ لے کر ایک امریکی طیارہ کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔

واضح رہے کہ انخلا کے آپریشن کی نگرانی کرنے والے جنرل میکنزی کے مطابق افغانستان سے ایک لاکھ 23 ہزار عام شہریوں کو نکالا گیا لیکن طالبان کے کابل پر کنٹرول سنبھالنے سے ایک دن قبل یعنی 14 اگست سے اب تک امریکہ نے کابل سے 79 ہزار لوگوں کو نکالا ہے جن میں 6000 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد امریکہ نے اب اپنا افغان سیاسی سفارتی مشن قطر منتقل کر دیا ہے، جس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی ہے۔

وہیں،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کہا ’’کچھ امریکی افغانستان میں ابھی بھی باقی رہ گئے ہیں جو اس ملک کو چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ان کی تعداد 100 سے 200 کے درمیان ہے۔ ہم ان کی اصل تعداد معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details