ذرائع کے مطابق قطر نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بعد کابل ہوائی اڈے سے انخلاء کی چارٹرڈ پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔Qatar Reaches Deal with Taliban to Resume Evacuations
ذرائع نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قطر اور طالبان کے درمیان ایک نیا معاہدہ طے پایا جس کے مطابق قطر ایئرویز کی جانب سے ہر ہفتے کابل سے دو پروازیں روآنہ کی جائیں گی، یہ پرویزیں ان غیر ملکی اور افغان باشندوں کے لئے روآنہ کی جائیں گی جو ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہیں۔
عبدالرحمٰن الثانی کے مطابق قطر اور طالبان اس معاہدے پر بھی بات چیت کر رہے ہیں جس میں قطر کے لیے ہر ہفتے ایک پرواز کی اجازت طلب کی گئی ہے جو آریانا افغان ایئر لائنز کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔ اس سے قبل ترکی، قطر اور طالبان حکام کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں کئی اہم امور پر اتفاق کیا گیا تھا کہ کابل ایئرپورٹ کو کیسے چلایا جائے گا۔
افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ جمعرات کو دوحہ میں ہونے والی ایک میٹنگ میں طالبان نے قطر اور ترکی کے مشترکہ منصوبوں کے ساتھ ملک کے پانچ ہوائی اڈوں کی ایوی ایشن سیکیورٹی، زمینی خدمات اور فضائی حدود کی تفصیلات پر معاہدہ کیا ہے۔