اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا دور میں ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر دوا لینا مہلک ثابت ہوسکتا ہے

کورونا کے اس دور میں کووڈ۔19 پر پوری دنیا میں ریسرچ کیا جارہا ہے جن میں سے کچھ مطالعات سے اس چیز کا انکشاف ہوا ہے کہ کورونا انفیکشن کے ابتدائی مراحل میں کھانسی کی دوا لینا کووڈ کے مرض میں اضافہ کرتا ہے۔

taking medicine without a doctors advice can be fatal in corona
اگر آپ کورونا پازیٹیو ہیں تو ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر دوا لینا مہلک ثابت ہوسکتا ہے

By

Published : Apr 26, 2021, 12:10 PM IST

کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے جسم میں ابتدائی علامات میں کھانسی سب سے زیادہ عام ہوتی ہے لیکن زیادہ تر لوگ اسے بخار اور سردی کی کھانسی سمجھتے ہیں جس کے بعد وہ شخص ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ہی سردی کی دوا لے لیتا ہے۔

کورونا دور میں ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر دوا لینا مہلک ثابت ہوسکتا ہے

اس طرح سے دوا لینے سے جسم پر مضر اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں، خاص طور پر کورونا کے اس دور میں کووڈ۔19 پر پوری دنیا میں ریسرچ کیا جارہا ہے جن میں سے کچھ تحقیقات سے اس چیز کا انکشاف ہوا ہے کہ کورونا انفیکشن کے ابتدائی مراحل میں کھانسی کی دوا لینا کووڈ کے مرض میں اضافہ کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کھانسی کی دوائی میں ڈیکسٹرومتھورفن کیمیکل کا استعمال ہوتا ہے جو کورونا میں اضافہ کرسکتا ہے، خاص بات یہ ہے کہ یہ کمپاؤنڈ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے بہت سارے کف سیرپ میں استعمال ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں خاص طور پر چھتیس گڑھ جیسی ریاست میں ڈاکٹر سے مشورہ لیے بغیر یا نسخے کے بغیر ہی دوا لینے کا رواج بہت عام ہوگیا ہے، لوگ معمولی کھانسی اور سردی یا بخار کی صورت میں براہ راست میڈیکل سے دوا خریدتے ہیں جس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کورونا کے دور میں یہ عادت متعدد دفعہ بغیر علم کے جسم میں وائرس کے حملے میں اضافے کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے، ڈاکٹرز اس تعلق سے بار بار اس بات سے آگاہ کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوائیں لینا کورونا بحران میں خطرہ مول لینے جیسا ہے۔

دارالحکومت رائے پور میں کچھ میڈیکل اسٹور صارفین کو اس بارے میں آگاہ کر رہے ہیں لیکن زیادہ تر میڈیکل ڈاکٹروں کے نسخے کے بغیر بھی دوائیں فروخت کررہے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد جس تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کیونکہ اسپتالوں کی کمی اور جانچ کی رپورٹ موصول ہونے میں تاخیر کی وجہ سے لوگ قریب کے میڈیکل سے ہی مشورہ لیکر اپنا علاج شروع کردیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details