اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

افغانستان میں تشدد کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں: بھارت

بھارت نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق کسی بھی اجلاس میں جنگ زدہ ملک میں تشدد اور ٹارگٹیڈ حملوں کے خاتمے کے لیے حل تلاش کیے جانے چاہیے۔

ٹی ایس تریمورتی
ٹی ایس تریمورتی

By

Published : Aug 4, 2021, 2:59 AM IST

اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک ماہ کی صدارت سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس دوران کہا کہ افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی امن فوج کے قیام کا معاملہ باضابطہ طور پر نہیں اٹھایا گیا۔

ٹٰی ایس تریمورتی نے بتایا کہ " بھارت نے افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام لانے والے ہر مواقع کی حمایت کی ہے۔ ہم اس بات کے قائل ہیں کہ افغانستان میں تشدد اور ٹارگٹیڈ حملوں کے سوال کو کسی بھی میٹنگ میں حل کرنا ہوگا۔ یہ نہایت ہی تشویش کی بات ہے۔ تشدد کا خاتمہ ہونا چاہئے۔‘‘

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details