آگرہ:محبت کی نشانی تاج محل دیکھنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ 18 اپریل کو آگرہ قلعہ، فتح پور سیکری اور اعتماد الدولہ میموریل سمیت دیگر محفوظ یادگاروں کے ساتھ تاج محل میں داخلہ مفت ہوگا، یہاں ٹکٹ نہیں لگے گا۔ Free Entry to Taj Mahal From April 18 آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے ورلڈ ہیریٹیج ڈے پر آگرہ کے تمام تاریخی مقامات میں مفت داخلے کی ہدایات دی ہے۔ اس سے سیاح بغیر ٹکٹ لیے تمام تاریخی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔
Taj Mahal Free Entry: تاج محل میں اٹھارہ اپریل سے مفت داخلہ
ہر سال 18 اپریل کو یوم عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس موقع پر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے تاج محل سمیت آگرہ کے تمام تاریخی مقامات میں مفت داخلے کی ہدایت دی ہے۔ Taj Mahal Entry Free On World Heritage Day
عالمی ثقافتی ورثہ کا دن ہر سال 18 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اے ایس آئی کی طرف سے تمام تاریخی مقامات میں مفت داخلے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ تاکہ لوگ تمام محفوظ عالمی ثقافتی ورثے سے آگاہ رہیں اور ان کے تحفظ، فروغ میں اے ایس آئی کی مدد کریں۔ ویسے بھارتی سیاحوں کو تاج محل دیکھنے کے لیے 250 روپے اور غیر ملکی سیاحوں کو 1300 روپے کا ٹکٹ لینا پڑتا ہے۔ لیکن 18 اپریل کو آپ تاج محل سمیت دیگر تمام تاریخی مقامات کا مفت دورہ کر سکتے ہیں۔
ماہر آثار قدیمہ راج کمار پٹیل نے بتایا کہ فتح پور سیکری میں 18 اپریل کو عالمی ثقافتی دن کے موقع پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ تاکہ لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے آگاہ ہوسکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام تاریخی مقامات پر سیاحوں کو آگاہ کرنے کے لیے بینرز بھی لگائے جائیں گے۔