اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

T20 World Cup 2021: بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف - بھارت نیوزی لینڈ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔

t20 world cup india score 110 against new zealand
بھارت کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف

By

Published : Oct 31, 2021, 9:56 PM IST

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔ جس میں پہلے بیٹنگ کرنے آئی بھارتی بلے باز نے ورلڈ کپ میں اپنی بدترین کارکردگی پیش کی ہے۔ کیوی بولنگ کے سامنے ہندوستانی بیٹنگ تاش کے پتوں کی طرح سے بکھر گئی۔

پہلے 7 اوورز میں ہندوستانی ٹاپ آرڈر کیوی گیند بازوں کے شکار ہوگئے جس میں ایشان کشن (4)، کے ایل راہل (18) اور روہت شرما (14) شامل ہے۔ اس کے بعد مڈل آرڈر بھی خراب کرکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ویرات کوہلی 17 گیندوں میں 9 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے، جس کے ساتھ ہی آدھی بھارتی ٹیم صرف 70 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

ہاردیک پانڈیا اور رویندرا جدیجا نے بالترتیب 23 اور 26 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی جس کے باعث بھارتی ٹیم بمشکل 100 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ ایش سوڈھی بھی دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے اور دونوں ہی اپنے پہلے میچز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details