اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Australia Win آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنوں سے شکست دی - گروپ 1 کے میچ

آسٹریلیا نے لارکن ٹکر (71 ناٹ آؤٹ) کی جارحانہ نصف سنچری کے باوجود ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں پیر کو آئرلینڈ کو 42 رن سے شکست دے دی۔ Australia Win

آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنوں سے شکست دی
آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنوں سے شکست دی

By

Published : Oct 31, 2022, 7:03 PM IST

برسبین:ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 1 کے میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 180 رن کا ہدف دیا جس کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 18.1 اووروں میں 137 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔T20 World Cup 2022:Australia Beat Ireland By 42 Runs

آسٹریلیا کو 20 اووروں میں 179 رن تک پہنچانے کے لئے ایرون فنچ نے 44 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 63 رن بنا ئے جب کہ اسٹونیس نے 25 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ مچل مارش نے بھی 28 (22) رن کا تعاون دیا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرش کے دیگر بلے باز 20 رن کے اسکور تک بھی نہ پہنچ سکے وہیں ٹکر نے یک طرفہ کوشش سے آئرلینڈ کی امیدوں کو زندہ رکھا۔

مزید پڑھیں:Virat Kohli Room Video Leaked کمرے کا ویڈیو لیک ہونے پر کوہلی برہم، انسٹاگرام پر نکالی بھڑاس

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آنے والے ٹکر نے 48 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 71 رن بنائے لیکن انہیں کسی کا ساتھ نہیں ملا اور آئرلینڈ ہدف سے 42 رن دور رہ گئی۔اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا گروپ 1 میں دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے جبکہ آئرلینڈ چوتھی پوزیشن پر ہے۔T20 World Cup 2022:Australia Beat Ireland By 42 Runs

ABOUT THE AUTHOR

...view details