ہوبارٹ: ٹی20 عالمی کپ کے گروپ 2 میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا بارش کی نذر ہوگیا۔ مسلسل بارش کے سبب میچ کو درمیان میں ہی رد کرنے کا فیصلہ کیا۔ Rain Washout South Africa and Zimbabwe Match بارش سے متاثرہ میچ میں تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے اننگز میں نو اوورز کرائے جانے تھے۔ زمبابوے نے اپنے نو اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 79 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ نے میچ کے بارش کی نذر ہو نے سے پہلے تین اووروں میں 51 رن جوڑے۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے ٹاپ چار بلے باز 19 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد مادھےویرے نے ملٹن شمبا کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 60 رنوں کی شراکت داری کرکے زمبابوے کو نو اووروں میں 79 رن تک پہنچا دیا۔ مادھے ویرے نے 18 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن بنائے جبکہ شمبا نے 20 گیندوں میں 18 رن کا تعاون دیا۔