ریاستِ مہاراشٹر کے ضلع پربھنی میں برڈ فلو کی علامتیں ظاہر ہوئی ہے۔ پربھنی کے مورمبا گاؤں کے پولٹری فارم میں آٹھ سو سے زیادہ مرغیاں ہلاک ہوئی تھیں جِس کے بعد کچھ مرغیوں کا معائنہ کرکے طبی نمونے جانچ کے لئے پونے روانہ کی گئی۔
پونے کی لیباٹری سے موصولہ رپورٹ میں برڈ فلو کا انکشاف کیا گیا۔
- آٹھ سو سے زائد مرغیاں وبا کا شکار:
مراٹھواڑہ کے پربھنی ضلع میں برڈ فلو کی علامتیں ظاہر ہوئی ہیں، پربھنی سے کچھ فاصلے پر واقع مورمبا گاؤں کے ایک پلٹری فارم میں آٹھ سو سے زائد مرغیاں اچانک وبا کا شکار ہوکر مرگیئں، جس کے بعد طبی عملے نے ان مرغیوں کا معائنہ کرکے طبی نمونے جانچ کے لئے پونہ کی لیباٹری روانہ کیں۔