اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

CEO of UP Sunni Central Waqf Board:سید شفیق اشرفی یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے سی ای او نامزد - خواجہ معین الدین چشتی لنگویج یونیورسٹی لکھنؤ

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 23 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خواجہ معین الدین چشتی لنگویج یونیورسٹی لکھنؤ کے صدر شعبہ اردو کے پروفیسر سید شفیق اشرفی کو اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کا سی ای او نامزد کیا ہے۔ط CEO of UP Sunni Central Waqf Board

سید شفیق اشرفی یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے سی ای او نامزد
سید شفیق اشرفی یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے سی ای او نامزد

By

Published : Jan 6, 2022, 12:15 PM IST

اترپردیس سنی سینٹرل وقف بورڈ میں چیف ایگزیکٹیو افسر کا عہدہ گذشتہ آٹھ ماہ کے طویل عرصے سے خالی تھا جس کی وجہ سے وقف املاک پر ناجائز قبضہ سے خالی کرانے کی کاروائی نہیں ہورہی تھی۔

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 23 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خواجہ معین الدین چشتی لنگویج یونیورسٹی لکھنؤ Khwaja Moinuddin Chishti Language University Lucknow کے صدر شعبہ اردو کے پروفیسر سید شفیق اشرفی کو اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کا سی ای او نامزد کیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو اتر پردیش کے خصوصی سیکریٹری شیوا کانت درویدی نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔یو پی سنی سینٹرل وقف بورڈ مسلم لڑکیوں کو وظیفہ دے گا

واضح رہے کہ 10 دسمبر کو ہائی کورٹ نے اترپردیش حکومت کو یہ ہدایت جاری کی تھی کہ اترپردیس سنی سینٹرل وقف بورڈ کے سی ای او کی تقرری ایک ماہ کے اندر کرے۔ ہائی کورٹ نے ہردوئی ضلع کے وقف املاک پر ناجائز قبضہ کے معاملے میں سماعت کے دوران یہ حکم دیا تھا جس کے تحت حکومت نے سی ای او کی تقرری کی ہے۔

گزشتہ آٹھ ماہ کے طویل مدت سے یہ عہدہ خالی تھا جس کی وجہ سے وقف املاک پر غیرقانونی قبض سے خالی کرانے کی کوئی بھی کاروائی نہیں ہو رہی تھی، اس حوالے سے نہ صرف سنی سینٹرل وقف بورڈ کا بڑا نقصان ہو رہا تھا بلکہ سماجی و ملی سطح پر بھی کافی نقصان کا اندیشہ تھا اور بڑی تعداد میں وقف املاک پر ناجائز قبضہ ہٹانے کی کاروائی بھی متاثر ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details