اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک - سید علی شاہ گیلانی

کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کو دو ستمبر صبح صادق سے پہلے حیدرپورہ جامع مسجد کے احاطے میں سُپرد خاک کیا گیا۔

سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک
سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک

By

Published : Sep 2, 2021, 5:01 AM IST

Updated : Sep 2, 2021, 2:11 PM IST

کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کو دو ستمبر صبح صادق سے پہلے حیدرپورہ جامع مسجد کے احاطے میں سُپرد خاک کیا گیا۔

اس موقع پر گیلانی کے دو فرزندوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور سید نسیم گیلانی کے علاوہ کم و بیش 50 افراد موجود تھے۔

سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک

جامع مسجد اور گیلانی کی رہائش گاہ کے ارد گرد سینکڑوں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا، جنہوں نے میت کی فوری تدفین کرائی۔

معلوم ہوا ہے کہ گیلانی کی میت کو لحد میں اتارنے وقت اور اس کے بعد نعرے بلند کئے گئے۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے پورے سرینگر شہر کو حفاظتی حصار میں لیا ہے۔

سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک

حیدرپورہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ شہر اور وادی کے متعدد دیگر علاقوں میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کے سب سے بڑے علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی بدھ کی رات سرینگر میں واقع انکی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے فرزند سید نسیم گیلانی نے سوشل میڈیا پر انکے انتقال کی تصدیق کی۔

Last Updated : Sep 2, 2021, 2:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details