ریاست اترپردیش میں انتخابات کے پیش نظر دھرنے اور احتجاج کا دور شروع ہو گیا ہے۔ انتخابات کے پیش نظر لوگ اپنے مطالبات کو منوانے کے لئے متحرک ہیں۔ اسی سلسلے میں منگل کو دیہی علاقوں میں تعینات صفائی ملازمین نے پینشن بحالی سمیت پانچ نکاتی مطالبات پر احتجاج کیا اور انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ 2022 میں حکومت کو بے دخل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ ریاست میں کل 1 لاکھ 8 ہزار صفائی ملازمین دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔ انہوں نے منگل کو اترپردیش پنچایتی راج گرامین صفائی کرمچاری سنگھ کی ہدایت پر ضلع میں موٹرسائیکل ریلی نکالی۔ شہر کے جی آئی سی آڈٹوریم سے شروع ہوئی یہ ریلی ضلع مجسٹریٹ دفتر پر ختم ہوئی۔
بارہ بنکی: پینشن بحالی سمیت پانچ نکاتی مطالبات پر صفائی ملازمین کا احتجاج - دیہی علاقوں میں تعینات صفائی ملازمین
اترپردیش میں کل 1 لاکھ 8 ہزار صفائی ملازمین دیہی علاقوں میں تعینات ہیں۔ انہوں نے منگل کو اترپردیش پنچایتی راج گرامین صفائی کرمچاری سنگھ کی ہدایت پر ضلع میں موٹرسائیکل ریلی نکالی۔ شہر کے جی آئی سی آڈٹوریم سے شروع ہوئی یہ ریلی ضلع مجسٹریٹ دفتر پر ختم ہوئی۔
بارہ بنکی: صفائی ملازمین نے پینشن بحالی سمیت پانچ نکاتی مطالبات کو لیکر احتجاج کیا
مزید پڑھیں:۔بارہ بنکی : پرانی پینشن بحالی کو لیکر احتجاج
اس دوران صفائی ملازمین نے نعرہ بازی کی۔ ضلع مجسٹریٹ دفتر پر انہوں نے پانچ نکاتی دو میمورنڈم پیش کئے جس میں انہوں نے پینشن بحالی، محکمہ کی ملازمت کے لئے قانونی فہرست بنائے جانے، پروموشن، خود کے عہدے کا نام پنچایت سیوک کرنے اور خود کو گاؤں کے پردھان کے اختیار سے الگ کرنے کا مطالبہ کیا۔ صفائی ملازمین نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ حکومت کو بے دخل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔