اسلام آباد: سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے جس کے باعث اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستانی طلبا مسائل کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سویڈش سفارتخانہ غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا۔ سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ سفارتخانہ بند ہونے سے اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستانی طلبامسائل کا شکار ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبافیس اداکرنے کے باوجود سویڈن کے ویزے سے محروم ہیں، سویڈش یونیورسٹیزمیں اگست کے آخری ہفتے سے تعلیمی سیشن کاآغازہو رہا ہے جبکہ سویڈن میں ویزے کی درخواست کا عمل4 سے 6 ماہ لیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرون ممالک پاکستانی اپنی فیملیز کو سویڈن بلوانے سے قاصر ہیں، سویڈن میں مقیم اوورسیز نے پاکستانی سفارتخانے سے رابطوں کی کوشش کی جبکہ طلبا نےسیکرٹری خارجہ اسد مجید خان کے نام ایک خط بھی لکھا ہے۔سویڈش سفارتخانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی سفارتخانہ کے دوبارہ کھلنے سےمتعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نےمعاملے کو سویڈن کے سفارتخانے کے ساتھ اٹھایاہے، توہین قرآن کےبعدمسلم دنیابالخصوص پاکستان میں بھرپوراحتجاج ہوا۔