سپریم کورٹ نے غیر سرکاری تنظیم سوراج انڈیا ٹرسٹ کے چیئرمین راجیو دہیا کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو ان کی جائیداد سے 25 لاکھ روپے کاجرمانہ وصول کرنے کی بدھ کے روز ہدایت دی جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش پر مشتمل بنچ نے دہیا کو عدالت کو بدنام کرنے اور ججوں و عدالتی عملے کے خلاف بار بار کیچڑ اچھالنے اور درخواست دائر کرکے عدالتی وقت ضائع کرنے پر توہین عدالت کا مجرم قرار دیا۔
عدالت نے کہا کہ دہیا نے فرضی درخواست دائر کرنے کے لئے لگایا گیا 25 لاکھ کاجرمانہ جمع نہیں کیا ہے اس لئے لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو بقیہ رقم وصولی کے طورپر ان کی املاک سے مذکورہ رقم وصول کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔
بنچ نے دہیا کی جانب سے ئے گئے معافی نامہ کو ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔
بنچ نے کہا کہ متعلقہ معافی نامہ عدالت کے قہر سے بچنے کی محض ایک کوشش ہے۔