اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Swachhta Rally in AMU Campus اے ایم یو کیمپس میں سوچھتا ریلی کا اہتمام - سوچھتا ریلی کا اہتمام

سوچھتا ریلی کے موقع پر این ایس ایس کے کوآرڈینیٹر ارشد حسین نے بتایا کہ اس سوچھتا ریلی کا مقصد یونیورسٹی کیمپس میں صاف صفائی رکھنا اور اس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ Swachhta Rally in AMU Campus

Swachhta Rally in AMU Campus
اے ایم یو کیمپس میں سوچھتا ریلی کا اہتمام

By

Published : Oct 24, 2022, 5:53 PM IST

علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی (اے ایم یو) کے رجسٹرار حمد عمران (آئی پی ایس) نے خصوصی سوچھتا مہم 2.0 کے موقع پر یونیورسٹی باب سید سے باب صدی تک جانے والی سوپچھتا ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مرکزی حکومت کی سوچھتا ابھیان مہم 2.0 کے تحت یونیورسٹی میں مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ اے ایم یو کی نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) یونٹ کے رضاکاروں نے یونیورسٹی ہیلتھ آفس کے تعاون سے سوچھتا مہم 2.0 کے موقع پر یونیورسٹی باب سید سے باب صدی تک ایک سوپچھتا ریلی کا اہتمام کیا، جس کو یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد عمران نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر این ایس ایس کے کوآرڈینیٹر ارشد حسین نے بتایا کہ اس سوچھتا ریلی کا مقصد یونیورسٹی کیمپس میں صاف صفائی رکھنا اور اس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ Swachhta Rally in AMU Campus

اے ایم یو کیمپس میں سوچھتا ریلی کا اہتمام

سوچھتا ریلی میں شامل یونیورسٹی کی طالبات اور این ایس ایس کے رضاکاروں نے بتایا کہ ہم یہ پیغام عام کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ اپنے گھروں کو، دفاتر کو، اسکول/کالج کو سڑکوں کو صاف رکھے اور کوڑے کو کوڑے دان میں ہی ڈالیں اور ڈھک کر رکھے، تاکہ بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔ اس ریلی کا اہتمام نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، اے ایم یو نے یونیورسٹی ہیلتھ آفس کے تعاون سے کیا۔ ریلی میں پروفیسر سید علی نواز زیدی اور خصوصی سوچھتا مہم کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر علی جعفر عابدی سمیت پروگرام افسران، رضا کار طلباء اور این ایس ایس دفتر کے عملہ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: Swachhta Rally in Dooru ڈورو میں سوچھتا ریلی کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details