اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Swachh Bharat Mission Urban 2.0 اکتوبر میں سوچھ بھارت 2.0 مہم، ایک کروڑ کلو پلاسٹک کچرا ہٹایا جائے گا

ایک ویڈیو پیغام میں انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ اپنے یوم آزادی کے خطاب میں وزیر اعظم نے پنچ پرن (پانچ قراردادوں) کے بارے میں بات کی تھی۔ ان میں سے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف تھا، جس میں صفائی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسی لیے سوچھ بھارت 2.0 ہماری ترجیح ہے۔ Swachh Bharat Mission Urban 2.0

انوراگ ٹھاکر
انوراگ ٹھاکر

By

Published : Sep 29, 2022, 9:26 PM IST

نئی دہلی: نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت یکم اکتوبر سے ایک ماہ تک ملک گیر سوچھ بھارت 2.0 مہم شروع کرے گی جس کا ہدف 10 ملین کلو گرام پلاسٹک کے فضلے کو جمع کرنے اور اسے ٹھکانے لگانے کا ہے۔ Swachh Bharat 2.0 campaign, 1 crore plastic waste to be removed in October: Thakur

جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ مہم یکم اکتوبر کو یوتھ افیئر کے محکمہ کی طرف سے پریاگ راج سے شروع کی جائے گی۔

ایک ویڈیو پیغام میں مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ اپنے یوم آزادی کے خطاب میں وزیر اعظم نے پنچ پرن (پانچ قراردادوں) کے بارے میں بات کی تھی۔ ان میں سے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف تھا، جس میں صفائی بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسی لیے سوچھ بھارت 2.0 ہماری ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت 2.0 پروگرام پورے ملک کے 744 اضلاع کے چھ لاکھ گاووں میں نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) سے وابستہ یوتھ کلبوں اور قومی خدمت اسکیم سے وابستہ اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پہلی مہم میں 75 لاکھ کلو گرام پلاسٹک ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے ہدف سے زیادہ صفائی کا کام کیا گیا تھا۔ اس بار اس کام کو ایک کروڑ کلو تک لے جانے کا ہدف ہے۔

مزید پڑھیں:سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 کو وزیر اعظم نے کیا لانچ

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details