اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سوچھ بھارت ابھیان کوماند نہیں پڑنے دینا ہے: مودی

سوچھ بھارت ابھیان میں مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے خصوصی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اندور صفائی ستھرائی معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔

Modi
مودی

By

Published : Aug 29, 2021, 5:09 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے صفائی ستھرائی پر زیادہ زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو کسی بھی قیمت پر ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کو ماند نہیں پڑنے دینا ہے۔

مودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کورونا وباء کے دوران حفظان صحت پر جتنی بات کی جانی چاہیے تھیں اس میں کچھ کمی آئی ہے۔ صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میں ذرا سی بھی کمی نہیں آنے دینی چاہیے۔

سوچھ بھارت ابھیان میں مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے خصوصی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اندور صفائی ستھرائی معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم یہ بخوبی جانتے ہیں کہ جب بھی سوچھ بھارت ابھیان کی بات آتی ہے تو اندور کا نام ہمیشہ سامنے آتا ہے کیونکہ اندور نے صفائی ستھرائی سے متعلق ایک خاص پہچان بنائی ہے اور اندور کے شہری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہمارا اندور کئی سالوں سے ’سوچھ بھارت رینکنگ‘ میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔

صفائی کے شعبے میں اندور میں شروع کی جارہی نئی پہل ’واٹر پلس سٹی‘ کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ اب اندور کے لوگ سوچھ بھارت کی اس رینکنگ سے مطمئن ہر کر بیٹھنا نہیں چاہتے ہیں ، وہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں ، کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں۔ اورانہوں نے من میں ٹھان لی ہے ، وہ ’واٹر پلس سٹی‘ کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں حالات مشکل، چیلنجز بہت ہیں: وزیراعظم


انہوں نے کہا کہ اندور کے لوگوں نے خود آگے آکر پانی کی نالیوں کو سیور لائن سے جوڑا ہے۔ صفائی مہم بھی شروع کی ہے اور اس کی وجہ سے سرسوتی اور کانہ ندیوں میں گرنے والا گندا پانی بھی کافی حد تک کم ہو گیا ہے اور بہتری نظر آرہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ’’ آج جب ہمارا ملک آزادی کا امرت مہااتسو منا رہا ہے ، ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہمیں سوچھ بھارت ابھیان کے عزم کو کبھی ماند نہیں پڑنے دینا ہے ۔ ہمارے ملک میں جتنے زیادہ شہر ’واٹر پلس سٹی‘ ہوں گے ، اتنا ہی صفائی ستھرائی میں اضافہ ہوگا اور ہماری ندیاں بھی صاف ہوں گی ‘‘ ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details