جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایس ایف نے ایک مشتبہ کبوتر کو پکڑنے نے کا دعویٰ کیا ہے۔ بدھ کی شام بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک سفید رنگ کے کبوتر کو پکڑا ہے۔
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک سفید رنگ کے کبوتر کو پکڑا گیا ہے۔ جس کی ٹانگوں پر نیلے اور پیلے رنگ میں کچھ لکھا ہوا ہے۔
بی ایس ایف کے مطابق سفید رنگ کے کبوتر کی ایک ٹانگ میں ایک دائرہ تھا، جس پر کچھ پیغام لکھا ہوا ہے۔
بی ایس ایف کے مطابق سفید رنگ کا کبوتر یکم ستمبر کو شام 6:15 کے قریب پکڑا گیا۔ کبوتر کے دائیں ٹانگ پر نیلے رنگ میں نمبر 0315-7827659 لکھا ہے اور بائیں ٹانگ پر پیلے رنگ میں "اوکے" لکھا ہوا ہے۔