اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Suspected Pakistani Arrested: بھارت پاک سرحد سے مشتبہ پاکستانی شہری گرفتار

بھارت پاک سرحد پر بامیال سیکٹر کے ساتھ جیت پور پوسٹ پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک پاکستانی کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پاکستان کی سرحد عبور کر کے بھارت کی سرحد میں گھوم رہا تھا۔ ملزم کی تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ Suspected Pakistani arrested from India Pakistan border

By

Published : May 15, 2022, 1:28 PM IST

بھارت پاک سرحد سے مشتبہ پاکستانی شہری گرفتار
بھارت پاک سرحد سے مشتبہ پاکستانی شہری گرفتار

پٹھان کوٹ:بھارت پاکستان سرحد پر بامیال سیکٹر کے قریب جیت پور پوسٹ سے ایک پاکستانی شہری کو بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گرفتار کیا ہے۔ ملزم پاکستان کی جانب سے بھارت میں داخل ہو رہا تھا۔ گرفتار شخص ذہنی طور پر پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ سیکورٹی ایجنسیاں فی الحال پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ سرحد پر سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے۔ Suspected Pakistani arrested from India Pakistan border

بھارت پاک سرحد پر بامیال سیکٹر کے ساتھ جیت پور پوسٹ پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ایک پاکستانی کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پاکستان کی سرحد عبور کر کے بھارت کی سرحد میں گھوم رہا تھا۔ ملزم کی تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان سے منشیات کی دراندازی اور اسمگلنگ کی کوششیں عام ہو چکی ہیں۔ حال ہی میں بی ایس ایف نے پاکستان کی طرف سے آنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ جس میں ہیروئن کے نو پیکٹ برآمد ہوئے۔

بتایا گیا کہ ڈرون کے ذریعے امرتسر میں ہیروئن کی سپلائی جاری تھی۔ اس سے قبل بھی بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے بعد کئی راؤنڈ فائر کیے تھے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرون پاکستان واپس چلا گیا، لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا کہ ڈرون سے کوئی مواد گرا ہے یا نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details