اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Arms Recovered In Kupwara کپوارہ میں مشتبہ شخص اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار - کپوارہ میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کپوارہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے کثیر تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کی ہے۔Arms Recovered In Kupwara

کپوارہ میں مشتبہ شخص اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار
کپوارہ میں مشتبہ شخص اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

By

Published : Jan 2, 2023, 9:38 AM IST

کپوارہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپوارہ میں پولیس نے کرناہ علاقے سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کی ہے۔ کپوارہ پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ کرناہ کے علاقے چٹکڑی میں دو افراد کے ذریعہ اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کی جارہی ہے۔ جس کے بعد ایس ایچ او کرناہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے آرمی 6 JAK RIF کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک عمر عزیز ولد عزیز الرحمن کمار ساکن چٹکڑی کو گرفتار کر لیا گیا۔Suspect arrested with arms and ammunition in kupwara

مزید پڑھیں:۔Arms Recovered In LOC اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود سمیت منشیات برآمد، پولیس

JeM Module Busted جموں میں جیش کے ماڈیول کا پردہ فاش، تین معاون گرفتار

پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران عمر نے اپنے ایک اور ساتھی کا انکشاف کیا اور اپنے ساتھی کی جانب سے اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کی کھیپ وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ عمر کے انکشاف کے بعد پولیس نے تفصیلی تلاشی لی اور پولیس نے گارنگنارڈ چٹکی سے منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کی۔ برآمد شدہ مواد میں پانچ پستول، 10 پستول میگزین، 77 پستول کے راؤنڈ، ایک پستول صاف کرنے والی راڈ، ایک پستول یوزر مینوئل گائیڈ، چار ہینڈ گرنیڈ اور 9.450 کلوگرام وزنی منشیات جیسے 10 پیکٹ ہیروئن شامل ہیں۔ پولیس نے نمبر 01/2023 u/s 7/25 IA ایکٹ، پانچ دھماکہ خیز مواد ایکٹ، 8/21-29 این ڈی پی ایس ایکٹ 13,18, 20, 23 اور 38 یو اے (پی) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ کھیپ کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ٹی آر ایف شاخ کے لیے تھی۔ پولیس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details