اردو

urdu

Suryakumar Yadav آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں سوریہ کمار پہلے نمبر پر

By

Published : Nov 9, 2022, 8:03 PM IST

ہندوستان کے 360 ڈگری بلے باز سوریہ کمار یادو نے آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں چوٹی پر رہتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کرلی ہے۔ Suryakumar Yadav

آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں سوریہ کمار کیریئر پہلے نمبر پر
آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں سوریہ کمار کیریئر پہلے نمبر پر

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق، سوریہ کمار 869 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ٹی ٹوئنٹی بلے باز کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ سوریہ کمار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں 190 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 225 رنز بنائے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین نصف سنچریاں بنانے والے سوریہ کمار کو زمبابوے کے خلاف 25 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔Suryakumar Yadav Number One In ICC T20 Ranking

بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سوریہ کمار کے بعد محمد رضوان، ڈیون کونوے اور بابر اعظم بالترتیب دوسرے، تیسرے اور تیسرےنمبر پر ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کے اسپن گیند باز وانیندو ہسرنگا راشد خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 گیند بازوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ہسرنگا 704 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی گیندبازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ راشد 698 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ راشد نے دو ہفتے قبل آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ کیا تھا۔ ہیزل ووڈ اس وقت 690 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ٹی ٹوئنٹی گیندباز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛T20 World Cup 2022 نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا

ہسرنگا نے سری لنکا کی ورلڈ کپ مہم کے دوران 15 وکٹیں حاصل کیں، جو سپر 12 مرحلے کے اختتام تک کسی کھلاڑی کے مقابلے میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس کارکردگی کی بدولت ہسرنگا نومبر 2021 کے بعد پہلی بار ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچے ہیں۔

اس درمیان زمبابوے کے سکندر رضا ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ان کے ہم وطن شان ولیمز اسی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

ولیمز نے جہاں 2022 میں 395 رنز بنا کر 10 وکٹیں حاصل کیں، وہیں رضا اس سال ٹی 20 انٹرنیشنل میں 735 رن کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ رضا اس سال کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں زمبابوے کے لیے 25 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 19 رنز دے کر تین جبکہ سپر 12 میں پاکستان کے خلاف الٹ پھیر کرنے کے لئے 25 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔Suryakumar Yadav Number One In ICC T20 Ranking

ABOUT THE AUTHOR

...view details