گجرات کے باردولی سے تعلق رکھنے والی ایک 20 سالہ بیٹی ریا نے بے خوف تین ڈاکوؤں کو اپنے گھر سے ہتھیار کے ساتھ باہر جانے پر مجبور کردیا۔ ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران لڑکی کے ہاتھ میں شدید چوٹیں آئیں ہیں، جس کے سبب لڑکی کے ہاتھ میں 24 ٹانکے لگے ہیں۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Girl Faced Armed Thieves: سورت کی رہنے والی ریا نے زخمی ہوکر بھی مسلح چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا - چوروں کا مقابلہ کرنے والی ریا
گجرات کے باردولی کی رہنے والی ایک 20 سالہ لڑکی نے گھر میں گھسنے والے تین چوروں سے بے خوف ہو کر مقابلہ کیا۔ لوہے کے راڈ زخمی ہونے کے باوجود بھی لڑکی نے چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بالآخر چور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
![Girl Faced Armed Thieves: سورت کی رہنے والی ریا نے زخمی ہوکر بھی مسلح چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا Girl Faced Armed Thieves](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14889038-17-14889038-1648718705539.jpg)
اطلاع کے مطابق باردولی کے پاٹی دارجن سائنس کالج کی طالبہ ریا امتحان کی وجہ سے دیر رات اپنے کمرے میں پڑھائی کر رہی تھی، تقریباً رات کے 1:30 منٹ پر چور گھر میں گھسے، جنہوں نے ریا اور اس کی بہین کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، دونوں بہنوں نے شور مچادیا۔ گھر والوں کے بیدار ہوتے ہی ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، اس دوران چوروں نے ریا کے بازو پر ہتھیار سے حملہ بھی کیا جس سے اس کے بازو پر گہری چوٹیں آئیں، تقریبا 24 ٹانکے لگے ہیں۔
ریا باردولی کے پاٹی دارجن سائنس کالج کی طالبہ ہے جہاں سے وہ سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ بھی حاصل کر رہی ہے، 20 سالہ ریا بی ایس سی کے پہلے سال کی طالبہ ہے۔ اپنے کالج سے ہی اس نے دفاع کی تربیت حاصل کی تھی۔ علاقے کے لوگوں نے ریا کی اس بہادری کی تعریف کی۔