اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Court Grants Bail To Rahul Gandhi سورت سیشن کورٹ نے راہل گاندھی کو ضمانت دی، اگلی سماعت 13 اپریل کو

راہل گاندھی آج ہتک عزت کیس میں سزا کو چیلنج کرنے سورت کی سیشن کورٹ پہنچے۔ ان کی درخواست پر سماعت کے بعد انہیں 13 اپریل تک ضمانت دے دی گئی ہے۔ اب اس معاملے پر اگلی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔

سورت سیشن کورٹ نے راہل گاندھی کو ضمانت دی، اگلی سماعت 3 مئی کو
سورت سیشن کورٹ نے راہل گاندھی کو ضمانت دی، اگلی سماعت 3 مئی کو

By

Published : Apr 3, 2023, 3:42 PM IST

Updated : Apr 3, 2023, 3:59 PM IST

سورت: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سورت کی سیشن عدالت نے 13 اپریل تک ضمانت دے دی ہے۔ اب اس معاملے کی اگلی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔ اس معاملے میں سزا سنائے جانے کے 11 دن بعد انہوں نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی۔ کانگریس لیڈر کے سورت روانہ ہونے سے پہلے کانگریس کے متعدد رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی تھی۔ پرینکا گاندھی راہل کے ساتھ سورت کی سیشن کورٹ بھی پہنچی تھیں۔ اس سے پہلے سونیا گاندھی نے بھی راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سورت کی عدالت کے فیصلے کے خلاف راہل گاندھی نے عرضی آج عدالت میں پیش کی۔ راہل نے ہتک عزت کیس میں اپنی سزا پر روک لگانے کی درخواست کی۔ اگر فیصلہ ان کے حق میں آتا ہے تو راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ سورت کی عدالت نے 'مودی سرنیم' کیس میں قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کے فیصلے کے بعد راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کر دی گئی تھی اور لوک سبھا سکریٹریٹ نے رکنیت کی منسوخی کے بعد بطور رکن پارلیمان الاٹ کیا گیا۔ بنگلہ واپس لینے کے لیے انہیں نوٹس بھیجا تھا۔ واضح رہے کہ اس پورے معاملے پر کانگریس نے ملک گیر احتجاج بھی کیا ہے۔ وہیں دوسری طرف مودی حکومت نے راہل گاندھی سمیت کانگریس کو اس معاملے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi disqualification case راہل گاندھی کے معاملے میں اپوزیشن کانگرس کے ساتھ متحد، سلمان خورشید

Last Updated : Apr 3, 2023, 3:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details