متنازعہ پیگاسس جاسوسی معاملہ میں قومی سلامتی کے نام پر اضافی حلف نامہ داخل کرنے میں مرکزی حکومت کی ہچکچاہٹ کے بعد سپریم کورٹ نے درخواستوں پر پیر کو عبوری حکم محفوظ کر لیا۔
چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے صحافیوں، وکلا اور کچھ غیرسرکاری تنظیموں کی درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت کرتے ہوئے عبوری حکم محفوظ رکھ لیا۔
سپریم کورٹ کا یہ موقف اس وقت سامنے آیا جب مرکزی حکومت نے اس معاملہ میں قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے میں اضافی حلف نامہ داخل کرنے سے منع کردیا۔